جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

فوجیوں کے بعد اسرائیلی مصنفین بھی نیتن یاہو کیخلاف ایک ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں کے بعد مصنفین نے بھی دہشتگرد نیتن یاہو پر غزہ میں جنگ بند کرنے کیلیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں اور سول سوسائٹی سے منسلک لوگوں کی ایک بڑی تعداد نیتن یاہو حکومت غزہ میں جنگ کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

اس حوالے سے پچھلے دنوں ایک خط منظر عام پر آیا جس پر تقریباً ایک ہزار موجودہ اور سابق ریزرو اہلکاروں نے دستخط کیے تھے۔ خط میں نیتن یاہو پر زور دیا گیا کہ وہ بقیہ یرغمالیوں کی رہائی کو ترجیح دیں چاہے جنگ کو ختم کرنا پڑے۔

تاہم اب 350 سے زائد ادیبوں، شاعروں اور ایڈیٹرز نے ایک خط پر دستخط کر دیے جس میں اسرائیلی حکومت سے فوری جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو حکومت کو بڑا دھچکا

مصنفین نے نیتن یاہو پر ذاتی سیاسی فائدے کیلیے تنازع کو بڑھانے کا الزام لگایا کیونکہ جنگ کے خاتمے ہونے کا مطلب اسرائیلی وزیر اعظم کی حکومت کا خاتمہ ہوگا۔

خط میں مصنفین نے لکھا کہ اپنی آزادی کی خاطر اور اپنے خلاف زیر التوا مقدمات میں قید کی سزا کے خوف سے نیتن یاہو یرغمالیوں کی آزادی پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔

’وہ اسرائیلی دفاعی فوج کے اہلکاروں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور غزہ کی شہری آبادی کو دانستہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔ یہ سب کچھ اسرائیل کے اندر آئینی بغاوت کو بڑھاتا ہے۔‘

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم دھمکی دے چکے ہیں کہ وہ فوجی اہلکاروں کو فوری طور پر برطرف کر دیں گے جنہوں نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کیلیے غزہ پر جنگ کے خاتمے کیلیے درخواستوں پر دستخط کیے تھے۔

اسرائیل کی مختلف فوجی شاخوں بشمول فضائیہ اور بحریہ کے سیکڑوں فوجیوں اور ریزرو افسران نے حالیہ دنوں میں خطوط پر دستخط کیے جن میں غزہ میں قید افراد کی واپسی کے بدلے جنگ بندی کی وکالت کی گئی۔

اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں نیتن یاہو نے خبردار کیا تھا کہ کسی بھی فوجی عملے کو بغاوت کی حوصلہ افزائی میں ملوث یا سروسز سے انکار کرنے والے کو فوری طور پر برطرف کر دیا جائے گا۔

اسرائیلی فوج نے 19 جنوری کے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو توڑتے ہوئے 18 مارچ کو غزہ پر اپنی جنگ کی تجدید کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

Statcounter