تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سیکڑوں سعودی طلبہ کا امریکا میں تدریس کا آغاز

ریاض : سعودی عرب نے وژن 2030 کے تحت نیوم کمپنی کے تعاون سے 250 طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کےلیے اسکالرشپ پر امریکا بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں نیوم کمپنی کے تعاون سے گریجویشن اسکالرشپ پروگرام کے تحت امریکا آئے طلباء نے سیاحت، ہوٹلنگ اور آثار قدیمہ کے مضامین میں اپنے تعلیمی عمل کا آغاز کردیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیوم کمپنی کے طلباء کی امریکا میں اسکالرشپ پروگرام کے تحت آنے والے طلباء کا پہلا پیج ہے۔

نیوم کمپنی کے پروگرام کے تحت آئندہ پانچ سال تک سالانہ 250 طلباءوطالبات کو امریکا میں اسکالرشپ کے ذریعے ایک سالہ تعلیمی پروگرام کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

سعودی عرب سے امریکا آئے طلباء ورجینیا ریاست میں انگریزی زبان میں اپنے تعلیمی کیریئرکو آگے بڑھانے اور اس میں مہارت حاصل کرنے کی صلاحیت حاصل کریں گے۔

نیوم کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کمپنی کو فخر ہے کہ وہ سعودی عرب کے مقامی طلبا و طالبات کو حصول علم کے لیے اسکالرشپ پروگرام کے تحت دوسرے ممالک میں بھیج کران کے مستقبل کو روشن کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

امریکا کے لیے کمپنی کی طرف سے بھیجا گیا طلباءکا بیچ اپنی منزل پرپہنچنے کے بعد تدریسی عمل شامل ہوگیا جب کہ دوسرا بیچ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں بھیجا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -