جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

برطانیہ میں نریندرمودی کی آمد پرہزاروں افراد کا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کے لئے لندن پہنچے تو ڈاوٗننگ اسٹریٹ پرہزاروں افراد نے ان کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین میں بھارت سےتعلق رکھنے والے مسلم اور سکھ افراد موجود تھے جبکہ کشمیری مظاہرین کی بڑٰی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی اورمظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاٹھارکے تھے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نریندرمودی 2014 میں بھاری اکثریت سے بھارتی وزیراعظم منتخب ہوئے تھے تاہم وہ اوران کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ملک میں رہنے والی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

نریندر مودی برطانیہ کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ وزیراعظم ڈٰیوڈ کیمرون سے ملاقات کریں گے، ملکہ برطانیہ کے ساتھ طعام کریں گے او ومبلے اسٹیڈیم میں اپنے حامیوں سے جلسے میں خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ نریندرمودی کا تین سال قبل تک برطامنیہ میں داخلہ ممنوع تھا جس کا سبب 2002 میں ان کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران ہونے والے ریاستی ہندو مسلم فسادات تھے جس میں لگ بھگ ایک ہزار افراد مارے گئے تھے۔

نریندرمودی کی آمد پر نرملا راجیسنگم نامی خاتون کا کہنا تھا کہ گجرات کے فسادات کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا جس کی وجہ سے ہم مودی حکومت کے خلاف طویل عرصے احتجاج کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مذہبی رنگا رنگی ایک طویل عرصے سے طرہ امتیاز ہے تاہم جب سے بی جے پی اقتدارمیں آئی ہے تب سے بھارت کو ایک ہندو ملک بنانے کے متعدد منصوبوں پر کام کیاجارہاہے۔

مظاہرے میں شامل ایک اور شخص تھمن سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ بھارت میں سکھ ، مسلمان سب خوف میں مبتلاہیں اور مودی نے کبھی اس خوف کے اسباب کی مخالفت نہیں کی۔

جارج گیلوے کی نریندرمودی پرتنقید

برطانیہ کے سابق پارلیمنٹیرین جارج گیلوے بھی ڈاؤننگ اسٹریٹ پر نریندر مودی کے اعزاز میں بچھائے جانے ولاے سرخ کارپٹ کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی اورنریندرمودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

گیلوے نے نریندر مودی پر الزام لگایا کہ انہوں نے گاندھی کے بھارت کو قتل کردیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے دلچسپ کمنٹ دیا کہ ’’مودی (کے جسم ) سے خون ٹپک رہا ہے اسی وجہ سے ڈاؤننگ اسٹریٹ پر بچھا کارپٹ سرخ ہے‘‘۔

Outside Downing Street today with the people protesting against the red carpet laid out for Modi #India #Gandhi

Posted by George Galloway MP on Thursday, November 12, 2015

انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی کے ہاتھوں پر گجرات، کشمیر، تامل اورسکھ شہریوں کاخون ہے، سب کے سب قاتل مودی کے ہاتھوں جبر اور بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نریندرمودی ایک اعظم ملک کے وزیراعظم ہیں تاہم وہ ایک اچھے حکمران ہرگز نہیں ہیں۔

جارج گیلوے نریندرمودی کی پذیرائی پربرطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نریندر مودی کا تعلق مہاتما گاندھی کی قاتل تنظیم سے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں