تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھوکا ہاتھی دیوار توڑ کر گھر میں گھس گیا (ویڈیو وائرل)

بنکاک: تھائی لینڈ میں ہاتھی دیوار توڑ کر گھر میں جا گھسا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں بھوکا ہاتھی گھر کی دیوار توڑ کر باورچی خانے میں داخل ہوا اور چاولوں کا بیگ اٹھا کر چلتا بنا۔

شور سے گھر کے مکین کی آنکھ کھلی تو وہ باورچی خانے میں زبردستی کے مہمان کو دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

شہری نے گھر کا کباڑا کرنے والے ہاتھی کو بھگانے کی ہمت نہ کی بس بے بسی کے عالم میں ویڈیو بناتا رہا۔

اہلخانہ کے مطابق ہم نے مقامی وائلڈ لائف افسران سے بات کی، انہوں نے ہمیں بتایا کہ کھانا باورچی خانے میں نہ رکھیں کیونکہ اس کی خوشبو ہاتھیوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہے لہٰذا ہم نے ان کے مشورے پر عمل کیا۔

شہری کا کہنا تھا کہ دیوار کی مرمت کے لیے 50 ہزار بٹ لاگت آئے گی، ہاتھی کو اس طرح دیکھ کر ہم خوفزدہ ہوگئے لیکن ابھی بھی ڈر ہے کہ وہ دوبارہ واپس نہ آجائے۔

رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک اندازے کے مطابق دو ہزار ہاتھی جنگل میں رہتے ہیں اور اکثر اوقات وہ سڑکوں اور دیہاتوں کا رخ کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -