جنوبی افریقا کے پارک میں اژدھا بھوکے مگرمچھ کا نوالہ بن گیا۔
یہ غیرمعمولی واقعہ جنوبی افریقا کے کروگر نیشنل پارک میں دیکھا گیا جہاں بھوک کے مارے مگرمچھ نے اژدھے کو کھا لیا۔
مقامی شخص گیل ایراسمس نے لوئر سبی کے بالکل جنوب میں سبی ریور برج پر غیر معمولی واقعہ دیکھا۔ اس نے واقعے کی تصاویر اور کہانی ویب سائٹ پر ساتھ شیئر کی ہے۔
گیل نے لکھا کہ انہوں نے لوئر سبی کے جنوب میں تھوڑے فاصلے پر گاڑی روکی اور خوبصورت نظارے سے لطف اندوز ہوئے۔ یہ پل بہت سے لوگوں کے لیے ایک پسندیدہ جگہ ہے کیونکہ یہ لوئر سبی کے بہت قریب ہے جس کی وجہ سے آپ گیٹ بند ہونے سے چند منٹ پہلے تک وہاں ٹھہر سکتے ہیں۔
گیل نے کہا کہ ہم اس پل کو پسند کرتے ہیں کیونکہ یہاں ہمیشہ کچھ نہ کچھ دلچسپ ہوتا ہے۔ اس دن، جیسے ہی ہم نے اردگرد نظر ڈالی تو ہم حیران رہ گئے ایک مگرمچھ نے بڑے اژدھے کو پکڑ لیا اور اسے کھانا شروع کر دیا۔