واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کیلئے بری خبر سامنے آگئی، بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف اسلحہ کیس دوبارہ کھل گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کیخلاف اسلحہ رکھنے کے مقدمے کی سماعت آج سے ہوگی۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی ہنٹربائیڈن نے غیرقانونی طور اسلحہ خریدا تھا، مقدمے میں درج 3 الزامات میں 25 برس قید سنائی جاسکتی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں پہلی بار صدارت کے دوران بیٹے کے مقدمے کی سماعت ہو رہی ہے، ہنٹربائیڈن کیخلاف ٹیکس فراڈ کیس کی سماعت 5ستمبر کو ہوگی، دونوں کیسز کی سماعت کرنیوالے ججز کو ٹرمپ نے لگایا تھا۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے کو قانون کی فتح قرار دیدیا۔
رپورٹ کے مطابق بائیڈن کا کہنا تھا کہ جیوری کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے۔
جو بائیڈن کی تجویز کے بعد اسرائیل نے رفح پر ٹینکوں سے حملہ کر دیا
قبل ازیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بائیڈن کا امریکا فاشسٹ ریاست بن چکا ہے۔