امریکی الیکشن سے پہلے صدربائیڈن کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، امریکی صدر کے بیٹے کے خلاف اسلحہ کیس کھل گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے امریکی صدر بائیڈن کے بیٹے کیخلاف اسلحہ کیس کی سماعت شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
وفاقی اپیل کورٹ نے ہنٹربائیڈن کی مقدمہ ختم کرنیکی درخواست مسترد کردی، عدالت نے حکم دیا کہ ہنٹربائیڈن کیخلاف 3 جون سے مسلسل 6 روز تک مقدمے کی سماعت ہوگی۔
دوسری جانب امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جنسی تعلق کے حوالے سے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز نے عدالت میں تصدیق کردی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کی جانب سے عدالتی کارروائی بے بنیاد قرار دینے کی درخواست مسترد کردی اور اداکارہ کو پورا واقعہ بتانے کی اجازت دی۔
رفح پر حملہ کیا تو اسلحے کی فراہمی روک دیں گے، بائیڈن کا سی این این کو انٹرویو
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اسٹارمی ڈینئلز کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر دیے تھے کہ وہ جنسی تعلق پر خاموشی اختیار کئے رکھے۔