ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

امریکی صدر جوبائیڈن کا بیٹا بڑی مشکل میں پھنس گیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر ٹیکس چوری کا مقدمہ کے حوالے سے معاہدہ نہ ہوسکا۔

اس سلسلے میں امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہنٹر بائیڈن کو معاہدہ ہونے پر قید کی صورت میں چھوٹ مل جاتی تاہم ہنٹر بائیڈن نے معاہدہ نہ ہونے پر اعتراف جرم سے انکار کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدربائیڈن اپنے بیٹے کو مذکورہ مقدمے میں صدارتی معافی نہیں دیں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ صدر جوبائیڈن کے بیٹے کیخلاف درج مقدمے میں ڈیڑھ ملین ڈالر کی آمدنی پر ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزم ہے، اس کے علاوہ ہنٹربائیڈن پر منشیات استعمال کرتے ہوئے اسلحہ رکھنے کا بھی مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں