جب جنگلی کتے نے ہرن کا شکار کرنے کیلئے اس کی گردن پکڑلی، آگے کیا ہوا ؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
جنگل میں خوفناک جانور اکثر کمزور جانوروں کو اپنا شکار بنالیتے ہیں۔ ایسے میں کمزور جانور کے پاس اپنی حفاظت اور ان سے لڑنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا۔ درحقیقت جنگل کے ہر جانور کا اپنا علاقہ ہوتا ہے جہاں وہ بادشاہ ہوتا ہے۔
ایسے میں کچھ جانور اپنا علاقہ چھوڑ کر دوسرے علاقے میں چلے جاتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ ایسا کرنا کتنا خطرناک ہو سکتا ہے، ایسا ہی کچھ ایک ہرن کے ساتھ ہوا، جس کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر لوگوں کو چونکا رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ہرن دریا کے پاس آتا ہے تو ایک جنگلی کتا اس کا پیچھا کرتا ہے اور اس پر حملہ کر دیتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح جنگلی کتا پہلے ہرن کی ٹانگ پکڑتا ہے اور پھر اس کی گردن پکڑلیتا ہے لیکن اس کے باوجود ہرن آخری دم تک ہمت نہیں ہارتا۔
اسی دوران اچانک ہرن پوری طاقت لگا کر تالاب میں داخل ہوجاتا ہے اس دوران خود کو ڈوبتا دیکھ کر جنگلی کتا ہرن کی گردن چھوڑ دیتا اور ہرن پانی میں تیرتا ہوا آگے چلا جاتا ہے۔
یہ ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی گئی ہے جسے بہت زیادہ دیکھا اور شیئر کیا جا رہا ہے، چند گھنٹے قبل شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 40 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جب کہ 900 سے زائد افراد نے اس ویڈیو کو پسند کیا ہے۔ ویڈیو دیکھنے والے صارفین اس پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔