اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

’بیرل‘ نے کئی جزائر تباہ کرنے کے بعد جمیکا کو گھیر لیا، 7 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کنگسٹن: مشرقی کیریبیئن کے متعدد جزائر میں تباہی پھیلانے کے بعد سمندری طوفان ’بیرل‘ نے کیریبیئن ملک جمیکا کو گھیر لیا ہے۔

اے پی نیوز کے مطابق سمندری طوفان بیرل مشرقی کیریبیئن کے متعدد جزائر میں تباہی پھیلانے کے بعد بدھ کے روز جمیکا کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے، اس سے قبل جزائر پر مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

طوفان کی شدت کے سبب سمندر میں لہریں 7 فٹ تک بلند ہوئیں، اپنے طوفانی باد و باراں سے ’بیرل‘ نے جمیکا میں زبردست گھن گرج پیدا کی، دارالحکومت کنگسٹن کے زیادہ تر حصوں میں بجلی بند ہو گئی، تیز طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش کی وجہ سے لوگ اپنی پناہ گاہوں میں محصور رہے۔ حکام کی جانب سے ہدایت تھی کہ طوفان کے گزرنے تک اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

- Advertisement -

طوفان سے جمیکا میں سیکڑوں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، 251 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں ہر شے اڑا لے گئیں، ماہرین موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بیرل جمیکا کے بعد جزائر کیمین کی جانب بڑھ رہا ہے۔

سمندری طوفان ’بیرل‘ مزید شدت اختیار کر گیا، یونین آئی لینڈ تباہ ہو گیا

سمندری طوفان کی شدت کیٹیگری 5 سے کم ہونے لگی ہے لیکن طوفان کے تیور اب بھی انتہائی خطرناک ہیں۔

وزیر اعظم اینڈریو ہولنس نے بدھ کی سہ پہر کو ایک بیان میں کہا کہ تقریباً 500 افراد کو پناہ گاہوں میں رکھا گیا ہے، انھوں نے اعتراف کیا کہ اس سے قبل اتنی تباہی جمیکا پر نہیں اتری، ہولسن نے کہا کہ بہ طور انسان جتنا ممکن ہے ہم کر رہے ہیں، باقی خدا پر چھوڑ دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں