سمندری طوفان ڈیبی کا آج امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقے بگ بینڈ سے ٹکرانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جس کے سبب ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طوفان ٹکرانے کے بعد طوفان کی شدت میں کمی آنے کی توقع اور شدید بارشیں ہوں گی۔
نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق سمندری طوفان کے باعث فلوریڈا، جارجیا اور ساؤتھ کیرولائنا کے علاقوں میں سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔
فلوریڈا کے متعدد شہروں میں ہنگامی حالات نافذ کر دیے گئے ہیں جبکہ طوفان سے متاثر ہونے والے ساحلی علاقوں میں انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔جارجیا اور ساؤتھ کیرولائنا میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
نائیجیریا میں خواتین کے خودکش حملوں میں متعدد افراد ہلاک
واضح رہے کہ اس سے قبل تباہ کن سمندری طوفان اڈیلیا امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرایا تھا، جس کے باعث شدید بارشیں ہوئی تھیں،جبکہ ہزاروں کی تعداد میں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے تھے۔