سمندری طوفان فرانسین (Francine) امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے لگیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان کے اثرات کے باعث شہریوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔طوفان کے سبب لوزیانا میں 42 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔
اس سے قبل ایشیا کا سب سے طاقتور سمندری طوفان ’یاگی‘ چین کے بعد ویتنام سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے مین 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
- Advertisement -
رپورٹس کے مطابق ایشیا میں رواں سال کا سب سے طاقتور طوفان ’یاگی‘ چین کے بعد ویت نام سے ٹکرا یا، جس کے باعث چار افراد ہلاک ہوئے، دارالحکومت ہنوئی میں موسلادھار بارش سے مختلف علاقے زیر آب آگئے، تیز ہواؤں کے باعث درخت گرگئے۔
چین میں سمندری طوفان ’یاگی‘ کی تباہ کاریاں، پروازیں منسوخ
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے اب طوفان کی شدت میں کمی آگئی ہے۔