اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

امریکی ریاسٹ ٹیکسس میں ہاروی کی تباہ کاریاں‘ 9 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکسس : امریکی ریاست ٹیکسس میں سمندری طوفان ہاروی کی وجہ سے مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد کو بچالیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکسس کے شہرہیوسٹن میں سمندری طوفان ہاروی کے باعث ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد شہر میں پھنسے اب تک 1000 سے زائد افراد کو بچالیا گیا ہے۔

نیشنل ویدر سروس کے مطابق اب تک 9 افراد ہلاک ہونے کی خبرآئی ہے لیکن صرف ایک شخص کی موت کی تصدیق ہوسکی ہے جبکہ سمندری طوفان کی وجہ سے ہیوسٹن اور دیگرعلاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

گورنزٹیکسس گریگ ایبٹ کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے انہیں سخت پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ہیوسٹن اور کارپس سٹی میں اب تک 20 انچ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ بہت جلد ٹیکسس کا دورہ کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا تھا کہ ماہرین کے مطابق یہ طوفان 500 سالوں میں سب سے شدید طوفان ہے اور اس سے نمٹنے کے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹیکسس میں سیلاب کے باعث امدادی کارروائیوں میں 1800 امریکی فوجیوں کی خدمات لی گئی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں