تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

طوفان اِرما کے بعد بحیر ہ اوقیانوس میں ماریا نامی طوفان شدت پکڑنے لگا

کیریبین : طوفان اِرما کے بعد بحیر ہ اوقیانوس میں ماریا نامی طوفان شدت پکڑنے لگا، ماریہ طوفان منگل کو بحیرہ کیریبین کے شمال مشرق تک پہنچے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچانے والے طاقتور طوفان” اِرما "کے بعد بحیر ہ اوقیانوس میں ایک اور سمندری طوفان ماریا شدت پکڑنے لگا، طوفان ابھی بارباڈوس سے 100 کلومیٹرمشرق میں موجود ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ماریا طوفان آج جزیرہ لیوارڈ کے اوپر سے گزرے گا جبکہ منگل کو بحیرہ کیریبین کے شمال مشرق تک پہنچے گا۔

ماریا طوفان شدت کے لحاظ سے پہلے درجے پر ہے، جس کے باعث 120کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آئندہ 48 گھنٹے میں ماریا طوفان کی شدت کیٹگری فورتک پہنچنے کا امکان ہے۔


مزید پڑھیں : سمندری طوفان ارما فلوریڈا سے ٹکرا گیا


یاد رہے  گذشتہ ہفتے سمندری طوفان ارما نےکیریبیئن جزائر، کیوبا اور امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی تھی جبکہ ارما ہلاک افراد کی تعداد چالیس تک جا پہنچی تھی۔

طوفانی ہواؤں، شدید بارشوں نے فلوریڈا کے ساحلی علاقوں کو تہس نہس کر دیا تھا، مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ساٹھ لاکھ سے زائد صارفین بجلی  سے محروم ہوگئے تھے ، جس کے بعد  ریاست فلوریڈا کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا تھا۔

گزشتہ ایک صدی میں اِرما کو بحر اوقیانوس سے اٹھنے والے انتہائی شدید اور طاقتور طوفانوں میں شمار کیاجاتا ہے۔

واضح رہے ارما سے قبل  امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان ہاروے نے تباہی مچادی تھی ، طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 47 تک جاپہنچی جبکہ 1 لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -