منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

امریکا: سمندری طوفان ’مائیکل‘ کو بموں کی ’ماں‘ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچانے سمندری طوفان مائیکل نے فلوریڈا اور الاباما سمیت طوفان سے متاثرہ دیگر علاقوں میں بھی 10 لاکھ گھروں کو بجلی سے محروم کردیا،طوفانی ہواؤں نے 30 ٹن وزنی ٹرین کو بھی کھلونے کی طرح توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا 2 اکتوبر کو آنے والے خطرناک سمندری طوفان مائیکل کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے کے بعد متاثرہ علاقے کا نقشہ بدل گیا ہے، مائیکل نامی طوفان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ’یہ تمام بم دھماکوں کی ماں ہے‘۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مائیکل نامی ہولناک سمندری طوفان بدھ کے روز ریاست کی شمال مغڑبی پٹی سے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ٹکرایا تھا۔

- Advertisement -

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ ہورکین ’مائیکل‘ امریکی تاریخ میں آنے والا اب تک کا تیسرا شدید ترین سمندری طوفان ہے جس نے 16 افراد کو لقمہ اجل بنایا جبکہ طوفان کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

امریکی تاریخ کے بدترین طوفان مائیکل نے میکسیکو کے ساحلی شہر پیر کو تہس نہس کردیا

ایمرجنسی صورتحال میں خدمات انجام دینے والے ادارے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں طوفان کی زد میں آکر سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں اب تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان سے متاثر ہونے والے میکیسکو کے ساحلی علاقے سے اموات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں تاہم ایمرجنسی خدمات انجام دینے والی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکل نامی سمندری طوفان نے ریاست فلوریڈا، الاباما، جارجیا، ورجینیا اور کیرولینا میں 10 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی سے محروم کردیا ہے۔

خوفناک طوفان ’مائیکل‘ کی زد میں آکر تباہ ہونے والا میکسیکو کا ساحلی علاقہ

 

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہورکین ’مائیکل‘ کی کڑکڑاتی ہواؤں اور پانی کی دیوار نے ساحل کنارے تعمیر گھروں کو بنیاد سے اکھاڑ دیا، ساحل پر موجود کشتیوں کو درمیان سے توڑا اور 30 ٹن وزنی ٹرین کو کھلونے کی مانند اٹھا کر زمین پر پٹخک دیا۔

مائیکل نامی سمندری طوفان سے متاثرہ 30 ٹن وزنی ٹرین

مقامی میڈیا کے مطابق امریکا کی معروف انشورنس ادارے ’کیرین کلارک اینڈ کمپنی‘ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ’مائیکل‘ نے 8 ارب ڈالرز کے نقصانات کیے ہیں۔

ہوریکین کی درجہ بندی

اب ہم آتے ہیں ہورکین کی درجہ بندی کی طرف جس سے آپ کو علم ہوگا کہ کون سا درجہ کتنا شدید ہے۔

درجہ 1: کیٹگری 1 کے ہورکین میں ہوا کی رفتار 119 سے 153 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ جب ہوا کی رفتار 119 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر جائے تو یہ طوفان کہیں ٹائی فون اور

کہیں ہورکین کا سبب بنتا ہے۔

یہ کچھ حد تک نقصان پہنچاتا ہے جبکہ بجلی کی فراہمی میں تعطل کا سبب بنتا ہے۔

درجہ 2: اس درجے میں ہوا کی رفتار 154 سے 177 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے اور یہ شدید نقصان کا سبب بنتا ہے۔

درجہ 3: ہوا کی رفتار 178 سے 208 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے جو پختہ تعمیر کیے گئے مکانات کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔

درجہ 4: ہوا کی رفتار 209 سے 251 کلومیٹر فی گھنٹہ جو زمین میں مضبوطی سے گڑے درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتی ہے۔

درجہ 5: ہوا کی رفتار 252 کلو میٹر فی گھنٹہ یا اس سے زائد، یہ طوفان کی شدید ترین قسم ہے جو عمارتوں کو تباہ کردیتی ہے اور اس کے آخر میں تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں بچتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں