بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

سمندری طوفان ملٹن فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا، ایمر جنسی نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

صدی کے طاقت ور ترین سمندری طوفان ملٹن سے امریکی ریاست فلوریڈا کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ طوفان آج رات فلوریڈا کے مغربی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 200 میل فی گھنٹہ ہواؤں کے ساتھ کیٹیگری 5 کے سمندری طوفان ملٹن کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شدت بڑھنے پر تاریخی طوفان نئی کیٹیگری 6 کی سطح پر پہنچ سکتا ہے۔ ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب فلوریڈا کی مرکزی شاہراؤں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں، مغربی ساحلی علاقوں سے دس لاکھ سے زیادہ افراد کو انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے یہ کہا ہے کہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، ساحلی علاقوں کے لوگ محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔ بائیڈن نے ممکنہ متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر سپر مارکیٹوں کے شیلفس اشیائے خور و نوش سے خالی ہوچکے ہیں۔

طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں میں 12 فٹ تک اُونچی لہریں اُٹھ سکتی ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں 15 انچ تک بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے۔

بھارت میں طیاروں سے متعلق وارننگ جاری

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل سمندری طوفان ہیلین فلوریڈا اور جنوب مشرقی ریاستوں سے ٹکرایا تھا، جس کے نتیجے میں امریکا کی چھ ریاستوں میں دو سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں