جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

سمندری طوفان ملٹن فلوریڈا سے ٹکرا گیا، لاکھوں افراد بجلی سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

سمندری طوفان ملٹن امریکا کی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، جس کے سبب 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے لگیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدی کے خوفناک طوفان کے باعث تقریباً 6 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں دو ہزار پروازیں منسوخ کردی گئیں، 72 لاکھ افراد کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی گئی۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹمپا بے اور جنوبی حصے کا سمندری طوفان کے خطرات سے دوچار ہونے کا قوی امکان ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، ساحلی علاقوں کے لوگ محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔ بائیڈن نے ممکنہ متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

سعودی عرب: محکمہ شہری دفاع نے بارش کا الرٹ جاری کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل طوفان ہیلین فلوریڈا سے ٹکرایا تھا جس سے جنوبی ریاستوں میں تقریباً 250 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں