تازہ ترین

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...
Array

سمندری طوفان ‘گلاب’ آج ساحل سے ٹکرائے گا، الرٹ جاری!

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں سمندری طوفان کے سبب سندھ میں 28 ستمبر سے بارشیں متوقع ہیں جبکہ سمندری طوفان ‘گلاب’ آج بھارت کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ سائیکلون میں تبدیل ہوگیا ہے اور آج بھارتی ساحل سے ٹکرائے گا تاہم سمندری طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے، خیلج بنگال میں بننے والا سسٹم 28 ستمبر سے سندھ میں بارشوں کا سبب بنے گا۔

ادھر کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

موسم کے حوالے سے محکمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہرقائد میں نمی کاتناسب زیادہ ہونے سےگرمی زیادہ محسوس کی جائے گی، ہوا میں نمی کا تناسب موجودہ 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں سے کئی علاقے اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ناگن چورنگی اور نارتھ ناظم آباد میں بدترین صورت حال دیکھی گئی۔

Comments

- Advertisement -