اداکارہ حوریا منصور کا کہنا ہے کہ مالی طور پر مستحکم لڑکے سے شادی کروں گی۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ حوریا منصور نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
شادی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہی مکمل توجہ کام پر ہے۔
حوریا منصور نے کہا کہ ایسا لڑکا چاہیے جس نے ہر چیز میں بیلنس رکھا ہوا ہے جیسے کہ وہ پریکٹیکل ہے تو تھوڑا جذباتی بھی ہونا چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ لڑکا سکیور ہو ان سکیورٹی نہیں ہونی چاہیے ورنہ اسے سب سے مسئلے ہوں گے وہ ہر چیز کے بار میں پرجوش ہونا چاہیے جیسے اگر شام کو کھانے پر دوستوں کے ساتھ جانا تو وہ ایفرٹ کرے۔
انہوں نے کہا کہ لڑکا امیر نہیں ہو لیکن مالی طور پر مستحکم ہونا چاہیے۔
سیگمنٹ پاور پلے میں اداکارہ نے کہا کہ پیسے نہیں پیار کو ترجیح دوں گی، سویرا ندیم کے ساتھ بار بار کام کرنا پسند کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا پروجیکٹ نہیں ہے جو ہاتھ سے نکل گیا ہو ہاں ایسا ضرور ہوا کہ پروجیکٹ نکل کر دوبارہ میرے پاس آگیا۔
حوریا منصور نے کہا کہ میں ایک نمبر کی ڈرامے باز ہوں، میں اکثر بھول جاتی ہوں کہ میں بہت جذباتی ہوں اور احساسات بہت زیادہ ہیں۔
واضح رہے کہ حوریا منصور نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور وہ ڈرامہ سیریل ’دستک‘ میں بھی کردار نبھا رہی ہیں۔