تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، حریت کانفرنس کا پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ

سرینگر: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست کو یوم استحصال کے موقع پر کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی حکومت اور عوام کے ٹھوس مؤقف سے کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا پاکستانی عوام نے ہر مرحلے اور ہر آزمائش پر کندھے سے کندھا ملا کر کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے اور یوم استحصال منا کر دنیا اور خاص کر بھارت کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ آزادی کی اس تحریک میں پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر ہمالیہ کی طرح کھڑی ہے۔

مولوی بشیر احمد عرفانی نے کہا کہ 5 اگست کشمیر کی تاریخ کا ایک نہایت ہی دردناک اور کربناک دن ہے جب مودی حکومت نے ریاست جموں و کشمیر پر شب خون مارا اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی کرتے ہوئے اس کی خصوصی حیثیت ختم کی اور اس کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔

انہوں نے کہا مودی حکومت نے ریاست جموں و کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں تقریباً ایک کروڑ لوگوں سے ان کے بنیادی سیاسی، مذہبی اور سماجی حقوق چھین کر پوری انسانیت کی تذلیل کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -