جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

حریت رہنما علی گیلانی کے داماد بھارتی حراست میں شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوران حراست نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما الطاف احمد شاہ کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے اہم رہنما اور سید علی شاہ گیلانی مرحوم کے داماد الطاف شاہ کو دوران حراست شہید کردیا۔

الطاف شاہ کو بھارتی قابض فوج نے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرنے کے بعد تہاڑ جیل منتقل کیا تھا، دوران حراست انہیں گردوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی جو کہ آخری اسٹیج پر تھی۔

- Advertisement -

موذی مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود بھارتی فوج نے انہیں علاج معالجے کی سہولیات سے محروم رکھا جس کے باعث ان کی صحت دن بدن خراب رہنے لگی آخر کار وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

واضح رہے کہ تیس ستمبر کو ان کی بیٹی رووا شاہ نے ایک ٹوئٹ کے زریعے بھارتی حکومت سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انہیں ضمانت پر رہا کرنے کی اپیل کی تھی جسے وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی ایما پر مسترد کردیا گیا۔

یاد رہے اس سے قبل سید علی گیلانی گزشتہ برس یکم ستمبر کو اپنی رہائش گاہ پر ایک دہائی سے زائد عرصے تک نظر بندی کے دوران انتقال کر گئے تھے۔

اس کے علاوہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما 77سالہ محمد اشرف صحرائی جو سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی تھے وہ بھی گزشتہ سال 5 مئی کو جموں کی ایک جیل میں انتقال کر گئے تھے۔

محمد اشرف صحرائی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل میں قید تھے جس کے تحت حکام کسی شخص کو عدالت میں پیش کئے بغیر دو سال تک حراست میں رکھاجاسکتا ہے ۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے معروف کشمیری حریت رہنما اور حریت سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ کے بھارت کی قید میں انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں