اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

یوم پاکستان پرمقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنمانظربند

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز نےحریت رہنماؤں کویوم پاکستان کی تقریب میں شرکت سےروکنےکےلیےگھروں میں نظربند کردیا۔

کشمیر میڈیاسروس کےمطابق کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے حریت رہنماعلی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق اور یاسین ملک کونئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت سےروکنے کےلیےگھروں میں نظربندکردیاگیا۔

کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے کشمیریوں کویوم پاکستان نہ منانے کی کوششوں کے باوجودآسیہ اندرابی نے اپنی ساتھیوں کے ہمراہ یوم پاکستان منایا۔

- Advertisement -

یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئےحریت رہنماعلی گیلانی کاکہناتھا کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت پرپاکستانی عوام اورحکومت کےشکر گزار ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نےحریت رہنماؤں کو23 مارچ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے رکھی تھی۔


مزید پڑھیں:پاک فضائیہ کےشیردل فارمیشن کا دلکش فضائی مظاہرہ


دوسری جانب پاکستان نے بھارت کی جانب سے حریت رہنماؤں کی نظر بندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نےحریت رہنماؤں کی نظر بندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ سید علی گیلانی اور میر واعظ عمرفاروق سمیت دیگر حریت رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔

واضح رہےکہ یوم پاکستان کی تقریب آج نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقد ہوئی جس میں سید علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق کی شرکت کا امکان ظاہر کیاجارہاتھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں