جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک نے بھوک ہڑتال ختم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی جیل میں قید کشمیری حریت رہنما یاسین ملک نے 12 روز سے جاری بھوک ہڑتال ختم کردی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما  نے گزشتہ 12 روز سے جھوٹے مقدمات میں عدالتی پیشی کا موقع فراہم نہ کرنے پر بھوک ہڑتال کر رکھی تھی، بھوک ہڑتال کے باعث گزشتہ دنوں ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی اور انہیں جیل سے اسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔

تاہم اب ان کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ یاسین ملک نے بھوک ہڑتال ختم کردی ہے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے شوہر اور عظیم کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک نے 12 روز سے تہاڑ جیل میں جاری بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔

- Advertisement -

مشعال ملک نے تمام لوگوں کا آواز اٹھانے اور دعا کرنے پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ بے شک اللہ بڑا مہربان ہے۔

https://twitter.com/MushaalMullick/status/1554198122477326338?s=20&t=Vd5JxIvM_vZyI8QH3lPW6A

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں