تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...
Array

منفرد کیس، شوہر اپنی ہی بیوی سے زیادتی کے الزام میں قید

لاہور : زیادتی کا منفرد کیس سامنے آ گیا، اپنی ہی بیوی سے زیادتی کے الزام میں قید شوہر کو عدالت نے بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت لاہورمیں بیوی کی جانب سے اپنے ہی شوہر پر زیادتی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم کے وکیل فیصل باجوہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سونیا بی بی نے شریعت اور قانون کے مطابق عابد حسین سے شادی کی، شادی کے بعد ایک بیٹی معصومہ بھی پیدا ہوئی۔

فیصل باجوہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ خاتون نے اپنےشوہرعابد حسین کیخلاف اغوااورزناکا مقدمہ درج کرادیا، خاتون کا نام گلناز بی بی تھامگراس نےنام بدل کر مقدمہ درج کرایا، مقدمہ درج کرواتے وقت خاتون نکاح سے مکر گئی اور بیٹی کے ناجائز ہونے کا دعویٰ کرتی رہی۔

وکیل نے مزید بتایا کہ شوہر کو جیل بھجوا کر خاتون شادی شدہ ہونے کے باوجود اپنے دوست کے ساتھ رہتی رہی، جس پر عدالت نے کہا یہ مقدمہ معاشرے میں پھیلی بے راہ روی کی بدترین مثال ہے، خاتون نےمذموم مقاصد کیلئےمیاں بیوی جیسےپاک اورمقدس رشتےکو بدنام کیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ شواہد کے مطابق خاتون اغوا ہوئی نہ ہی اس کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی، وہ ملزم کی بیوی ہے، خاتون اگر علیحدگی چاہتی تھی تو وہ فیملی عدالت سے رجوع کر سکتی تھی، مدعیہ کےپاس شوہرسےعلیحدگی کا آج بھی قانون کاراستہ موجود ہے۔

ملزم عابد حسین جون 2019 سے زیادتی کے مقدمے میں قید ہے، سیشن عدالت نے زیادتی کے الزام میں گرفتار شخص کو بری کردیا ، ملزم کیخلاف اس کی بیوی سونیا بی بی نے زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں