تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

قرنطینہ کی خلاف ورزی پر شمالی کوریائی جوڑے کو گولیاں مار دی گئیں

پیانگ یانگ : کرونا وائرس قرنطینہ کے دوران ملک سے فرار ہونے کے الزام میں شمالی کوریائی حکام نے میاں بیوی کو فائرنگ اسکوڈ کے ذریعے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح شمالی کوریا میں بھی کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کا پھیلاؤ روکنے کی خاطر سخت پابندیاں عائد ہیں، اسی دوران ایک میاں بیوی گھر سے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔

برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ میاں بیوی کو ملک میں عائد قرنطینہ کے دوران گھر سے نکلنے اور ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں سرحد پر شمالی کوریائی فورسز نے گرفتار کرلیا اور انہیں بغیر کسی ٹرائل کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

شمالی کوریا کے حکام نے بغیر کسی ٹرائل کے جوڑے کو سزائے موت دیتے ہوئے فائرنگ اسکوڈ کے سامنے کھڑا کرکے گولیوں سے چھلنی کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 50 سالہ خاتون اپنے جوان بھانجے کو اس کے والدین کے پاس چھوڑنے جارہی تھی جو جنوبی کوریا میں مقیم ہیں۔

جوڑے کو شمالی کوریا کی فورسز نے دونوں ملکوں کی سرحد پار کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے متاثرہ جوڑے کے بھانجے کو کم عمری کے باعث موت کی سزا نہیں دی تاہم میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اسی وقت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

Comments

- Advertisement -