بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

الٹرا ساؤنڈ میں بیٹی کا پتہ چلنے پر حاملہ بیوی کو قتل کرنیوالا شوہر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

جڑانوالہ: الٹرا ساؤنڈ میں بیٹی کا پتہ چلنے پر اپنی حاملہ بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ملزمان ندیم سجاد اور پھول عباس کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے ملزمان کو 24 گھنٹے کےاندر گرفتار کیا، مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے، ندیم سجاد نے بہنوئی پھول عباس کے ساتھ مل کربیوی کو قتل کیا، ملزم نے بیٹی کا پتہ چلنے پر حاملہ بیوی کو ڈنڈے مار کر قتل کیا تھا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں جہالت کی اس وقت انتہا ہوگئی تھی جب لکھوآنہ میں شوہرنے بیٹیوں کی پیدائش پر حاملہ بیوی کو قتل کردیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ 2 بیٹیوں کی ماں تھی جبکہ تیسری بیٹی کی نشاندہی پر شوہر نے اسے قتل کیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم ندیم بہنوئی کے ساتھ فرار ہوگیا تھا جسے کھرڑیانوالہ پولیس نے گرفتارکرلیا ہے ، ندیم اور اس کے بہنوئی نے قتل سے پہلے خاتون پرتشدد بھی کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں