بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

دو بیویوں نے مل کر شوہر کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں دو بیویوں نے مل کر اپنے شوہر کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع کے چیوویملا منڈل کے گُررم تانڈا گاؤں میں دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا، ایک شخص کو اس کی دو بیویوں نے مبینہ حملہ کرکے موت کی نیند سلادیا۔

رپورٹس کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا، جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال روانہ کردیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ بیویوں کی جانب سے شوہر کو کیوں قتل کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے گاؤں والوں سے بھی کیس کے سلسلے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھارت کی ریاست اترپردیش کے میرٹھ کے لِسادری گیٹ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک مسلم خاندان کے 5 افراد کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ مرنے والوں میں شوہر بیوی اور تین کمسن بچیاں شامل تھیں۔

یہ افسوسناک واقعہ سہیل گارڈن میں پیش آیا جہاں قتل کے بعد نعشیں بوریوں میں باندھ کر کے بستر کے اندر چھپادی گئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق قتل کی اس اندوہناک واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، مقتولین میں شوہر معین، بیوی اسماء، اور ان کی تین بیٹیاں، اقصیٰ (8)، عزیزہ (4) اور ادیبہ (1) شامل ہیں۔

مقتول معین مستری کا کام کرتا تھا۔ اس واردات کا علم اس وقت ہوا جب معین کا بھائی سلیم، اپنی بیوی کے ساتھ پہنچا، دروازہ اندر سے بند تھا، دروازہ توڑا گیا تو لاشیں برآمد ہوئیں۔

ڈکیتی مزاحمت پر نجی کمپنی کا منیجر قتل ، ملزمان 9 لاکھ روپے چھین کر فرار

پولیس کے مطابق قتل میں پتھر کاٹنے والی مشین کو استعمال کیا گیا ہے، مرنے والوں کے سروں پر گہری چوٹوں کے نشانات موجود ہیں، قتل کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی مزید تفصیلات کا علم ہوسکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں