پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

خلع مانگنے پر بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں خلع مانگنے پر بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں خاتون کے شوہر اور اس کے 2ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جوہرچورنگی کےقریب شوہر کے بیوی پرتیزاب پھینکنے کے معاملے پر واقعےکامقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں شارع فیصل تھانے میں درج کرلیا گیا ، مقدمےمیں خاتون کےشوہر اوراسکے2ساتھیوں کونامزدکیاگیاہے۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ میراشوہرمجھے مار پیٹ کرتا تھا، میں ایک سال سےاپنےشوہرسےعلیحدہ اپنی بہن کےساتھ رہتی ہوں، میں اپنی بہن کےساتھ لوگوں کےگھروں میں کام کرتی ہوں۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ میں کام کرکےاپنی بہن کےپاس جارہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار3 افرادمیں سےایک شخص بوتل میری طرف اچھالنے لگا، میں بھاگنےلگی توموٹرسائیکل پربیٹھےشوہرنےتیزاب کی بوتل مجھ پرپھینک دی۔

خاتون نے بتایا میرے کپڑوں سے دھواں نکلنے لگا تو قریب ہی موجود چوکیدار نے مجھ پر پانی ڈالا، تیزاب سے میرا ابایا اور اسکارف جل گیا، میری کمرپر زخم بھی آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہرسمیت تینوں افراد فرارہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں