بھارت کے شہر حیدرآباد میں شوہرکی موت کا غم بیوی سے برداشت نہ ہوا، 15 دن کے دوران ہی اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رحیم پورہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ امن کمار سنگھ اور 31 سالہ اسمیتا کی 15 سال قبل شادی ہوئی تھی۔ جوڑے کے دو بچے تھے۔
ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے امن کمار سنگھ کی گزشتہ ماہ برین اسٹروک کے باعث موت واقع ہوگئی تھی، شوہرکی موت کے بعد سے اسمیتا کافی تناو میں تھی اور کل رات اس نے بھی پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
اس سے قبل بھارت کی ریاست تلنگانہ میں گیتم یونیورسٹی کیمپس میں 18 سالہ طالبہ نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والی طالبہ کی شناخت موٹاپارتی رینسری کے نام سے ہوئی تھی جس نے تین ماہ قبل کمپیوٹر انجینئرنگ کورس کیلیے یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔
గీతం యూనివర్సిటీ విద్యార్థిని ఆత్మహత్య
సంగారెడ్డి జిల్లా రుద్రారంలోని గీతం యూనివర్సిటీలో బీటెక్ ఫస్టియర్ చదువుతున్న రేణుశ్రీ అనే యువతి బిల్డింగ్ 6వ అంతస్తు పైనుంచి దూకి ఆత్మహత్య చేసుకుంది. ఆత్మహత్యకు గల కారణాలు తెలియాల్సి ఉంది. pic.twitter.com/mqA7ChvkBn
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) January 5, 2024
طلبہ نے موٹاپارتی رینسری کو پانچویں منزل پر دیکھ کر شور مچانا شروع کر دیا جبکہ کچھ طلبہ نے موبائل فونز سے ریکارڈنگ شروع کی۔
جیسے ہی طلبہ موٹاپارتی رینسری کو روکنے کیلیے پانچویں منزل پر پہنچے اس نے چھلانگ لگا دی۔ لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن تب تک وہ ہلاک ہو چکی تھی۔