قاہرہ: مصر میں ایک گاؤں اس وقت سوگ میں ڈوب گیا جب بیمار بیوی کو اسپتال لے کر پہنچنے والا شوہر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دلخراش واقعہ دارالحکومت قاہرہ سے 100 کلومیٹر شمال میں واقع شرقیہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں 34 سالہ شخص بیوی کے سامنے دم توڑ گیا۔
رشدی احمد نامی شخص بیمار اہلیہ کو لے کر اسپتال پہنچا تھا اور ڈاکٹر کی آمد کا منتظر تھا کہ اسی اثناء میں اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
- Advertisement -
ہارٹ اٹیک اس قدر شدید تھا کہ وہ چند لمحوں میں ہی موت کے منہ میں چلا گیا، ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین منٹ کے اندر ہی موت واقع ہو گئی تھی۔
متوفی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ رشدی احمد ایک اچھا شوہر اور باپ تھا، زندگی کے ہر معاملے میں بھرپور ساتھ دیا۔