جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

شوہر کو بیٹیاں پسند نہیں! ماں نے دو بیٹیاں کنویں میں پھینک دیں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں خاتون نے شوہر کے ظلم و تشدد سے تنگ آکر اپنی کمسن بیٹیوں کو کنویں میں پھینک دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ظلم کی یہ داستان بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع پلامو میں رونما ہوئی، جہاں انیتا نامی خاتون نے شوہر کی اذیتوں سے پریشان ہوکر اپنی دو بیٹیوں کو موت کی نیند سُلا دیا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ انیتا دیوی کے شوہر ارجن رام کو بیٹیاں پسند نہیں تھیں، دو لڑکیوں کی پیدائش کے بعد وہ بیوی کو پریشان کررہا تھا۔

- Advertisement -

انیتا کے ہاں جب تیسری بیٹی نے جنم لیا تو ارجن نے 2019 میں دوسری شادی کرلی اور انیتا کو مزید اذیت دینے لگا، جس سے تنگ آکر انیتا اپنے مائیکے چلی گئی لیکن مظالم کا سلسلہ نہ تھما۔

ارجن کے مظالم باعث بنے کہ انیتا نے اپنے دو بیٹیوں 7 سالہ سونم کماری اور 5 سالہ پری کماری کو کنویں میں پھینک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی بچیوں کی لاشیں کنویں سے نکالیں اور ماں کو حراست میں لے لیا۔

چھترپور تھانہ انچارج شیکھر کمار کا کہنا تھا کہ دونوں کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں