جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

گوجرانوالہ، ماں اور 4 بچوں کے قتل میں شوہر ملوث، لرزہ خیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ماں اور 4 بچوں کے قتل میں شوہر ملوث نکلا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے ڈوگرانوالہ میں ماں اور 4 بچوں کے قتل کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ فوزیہ بی بی کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عمران نے غیرت کے نام پر بیوی اور بچوں کو قتل کیا، ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمران سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ،: دلخراش واقعہ: ماں اور 4 بچوں کا لرزہ خیز قتل

واضح رہے کہ ڈوگرنوالہ میں ماں اور 4 بچوں کو گھر میں قتل کردیا گیا تھا، جاں بحق بچوں کی عمریں تین سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں تین بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے، خاتون نے عمران نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول خاتون کا شوہر اس کے ساتھ رہنے کے بجائے دوسرے گاؤں میں رہتا تھا، لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ شوہر کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں