راولپنڈی کی عدالت نے اہلیہ کے قتل میں ملوث مجرم کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنا دی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مجرم کو دفعہ 302 کے تحت سزائے موت جبکہ دفعہ 324 کے تحت 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
مجرم عبد العزیز کو 5 لاکھ روپے ہرجانے کی بھی سزا سنائی۔
یاد رہے کہ مجرم نے گھریلو جھگڑے پر چھری کے وار کر کے اپنی اہلیہ کو قتل کیا تھا۔ قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج تھا۔
مجرم عبد العزیز کے خلاف مقدمہ رواں برس اگست میں درج کیا گیا تھا۔ مجرم کے خلاف فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سنایا۔