تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

احسان فراموش شوہر نے گردہ عطیہ کرنے والی بیوی کو جیل بھجوا دیا

قاہرہ : مصری شوہر نے دوسری شادی کی خاطر جان بچانے کےلیے اپنا گردہ شوہر کو عطیہ کرنے والی بیوی کو جیل بھیجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق احسان فراموشی کا یہ افسوسناک واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں ایک رحم دل اور وفا شعار خاتون نے اپنے شوہر سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس کی جان بچانے کےلیے اپنا ایک گردہ اسے عطیہ کیا تاہم اس نے رحم دلی کا بدلہ اسے جیل بھیج کر دیا۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شوہر گردے کا مریض تھا اور اس کی جان خطرے میں تھی جس کی خاطر اہلیہ رحاب فتحی نے اپنا گردہ عطیہ کیا۔

احسان فراموش شوہر نے کچھ روز دوسری شادی کی اور جان بچانے والی بیوی سے چھٹکارا پانے کےلیے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروا کے اسے جیل بھیجوا دیا۔

شوہر نے پولیس اسٹیشن میں بیوی کے خلاف رپورٹ درج کرائی کہ اس کی اہلیہ نے گھر کا سارا سامان اپنے رشتہ داروں کے ہاں شفٹ کردیا ہے۔

معاملہ عدالت میں پہنچا تو شوہر نے جھوٹے ثبوت پیش کیے جس کی بنیاد پر عدالت نے اسے چھ ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

باوفا خاتون رحاب فتحی کا معاملہ مقامی میڈیا نے سوشل میڈیا پر اٹھایا تو سوشل میڈیا صارفین نے رحم دل بیوی کے حق میں مہم کا چلانا شروع کردی اور اب سوشل میڈیا پر خاتون نے باقاعدہ ہمدردی کی مہم چل رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -