تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’شوہر کرونا مریضوں کیساتھ زیادہ وقت گزارتا ہے‘ بیوی نے طلاق کا مطالبہ کردیا

ابوظبی : اماراتی خاتون نے کرونا مریضوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے اور گھر میں وقت نہ دینے پر پر شوہر سے طلاق کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرۃ کی رہائشی خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف شریعت عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔

خاتون نے عدالت میں دی گئی درخواست میں کہا کہ میرا شوہر ہر وقت اسپتال میں رہتا ہے اور زیادہ وقت کرونا مریضوں کو دیتا ہے، میں دو بچیوں کو اکیلے سنبھالتی ہوں۔

خاتون نے کہا کہ میرا شوہر مجھے وقت دیتا ہے اور نہ ہی میری عزت کرتا ہے، میں نے اپنے شوہر سے افہام و تفہیم سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن اس کی نظر میں میری کوئی اہمیت نہیں لہذا مجھے طلاق دلوائی جائے۔

شوہر نے عدالت میں اپنے دفاع میں کہا کہ میں ایک سرکاری اسپتال میں بطور ڈاکٹر ملازم ہوں اور کرونا کی وبائی صورتحال کے دوران ایمرجنسی ڈیوٹی لگی ہوئی ہے جس کے باعث مجھے بہت کم وقت گھر میں دیتا ہوں اور جب تھک کر گھر جاتا ہوں کسی قسم کی بات چیت کرنے کی حالت میں نہیں ہوتا۔

شوہر نے عدالت میں کہا کہ میں اپنی بچیوں سے بہت محبت کرتا ہے لیکن اس وقت وبائی صورتحال کے باعث مشکل سے دوچار ہوں، لیکن ان تمام مسائل کا حل طلاق نہیں ہے۔

میاں بیوی کے بیانات سننے کے بعد فجیرۃ کی شریعت عدالت نے طلاق کا دعوی مسترد کردیا اور بیوی کو حکم دیا کہ وہ اپنا دعوی ثابت نہیں کرسکی ہے لہذا وہ شوہر کے ہمراہ مصالحت کے ساتھ زندگی گزارے۔

Comments

- Advertisement -