منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

فیصل آباد میں شوہر نے 2 بیویوں اور 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد کے علاقے گلشن مدینہ کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شہری نے فائرنگ کر کے اہل خانہ کو قتل کیا اور پھر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق شہری کی شناخت 50 سالہ جواد عمر کے نام سے ہوئی جس نے اپنی دو بیویوں، تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد میں اپنی جان لے لی،

میڈیا رپورٹس کے مطابق جواد عمر نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر اہل خانہ کو قتل کر کے انتہائی قدم اٹھایا۔

- Advertisement -

سی پی او کامران عادل نے اپنے بیان میں کہا کہ 6 افراد کے قتل اور خودکشی کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے، واقعہ کی مکمل تفتیش کر کے جلد حقائق سامنے لائیں گے۔

کامران عادل نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد خودکشی کی، پولیس اور فرانزک ٹیمیں ثبوت جمع کر رہی ہیں۔

مارچ میں پاکپتن تھانے چکبیدی کے علاقے اسد اللہ پور میں ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے چھرے کے وار سے بیوی کا گلا کاٹ کر اپنے پیٹ میں چھرا گھونپ کر خودکشی کر لی تھی۔

30 سالہ فوزیہ بی بی گھر میں سو رہی تھی کہ گھریلو جھگڑے کی رنجش پر شوہر شوکت علی نے تیز دھار چھرے سے اس کا گلہ کاٹ دیا تھا۔ مقتولین کی 16 سال قبل شادی ہوئی تھی اور 6 بچوں کے والدین تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں