اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سفاک بیوی نے شوہر کو قتل کرکے لاش گھر میں دفنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں ایک عورت نے جائیداد کی خاطر اپنے شوہر کو قتل کردیا، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ روح فرسا واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق محبوب نگر ضلع میں جائیداد کے لئے بیوی نے اپنے ہی شوہر کا بے دردی سے قتل کردیا اور اس واقعہ کو چھپانے کے لئے لاش کو گھر کے باتھ روم میں دفن کردیا۔

45سالہ مقتول چنائیہ کو اس کی بیوی رامولما نے شوہر کی دو ایکڑ اراضی حاصل کرنے کے لئے قتل کیا اور مقامی تھانے میں اپنے شوہر چنائیہ کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔

واقعہ کے بعد چنائیہ کے گھر والوں نے رامولما سے ملاقات کی اس دوران ان میں بحث تکرار ہوگئی جس کے بعد چنائیہ کے گھر والوں نے رامولما کی مشتبہ حرکات کو دیکھتے ہوئے پولیس کو آگاہ کیا۔

پولیس نے فوری طور پر ملزمہ رامولما کو حراست میں لے لیا ابتدائی تفتیش کے دوران ہی رامولما نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ۔ پولیس نے تحصیلدار کی موجودگی میں مدفون لاش کو نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں