لیہ : صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں نشے کے عادی شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اور دوبچوں کو قتل کر کے جلادیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیہ کےعلاقے چوک اعظم میں تہرے قتل کی لرزہ خیزواردات کا واقعہ پیش آیا ، جہاں نشے کے عادی شخص نے بیوی اور دو بچوں کو قتل کرکے لاشوں آگ لگا دی۔
پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے نشتر اسپتال منتقل کردیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا تھا کہ عرفان نامی نے گھریلو ناچاقی پر بیوی ، سات سال کی بیٹی اور ایک سال کے بیٹے کو تیز دھار آلے سے قتل کرکے لاشوں کو جلادیا۔