ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اولاد نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں دو خواتین کو بہیمانہ طور پر قتل کر دیا گیا اس میں ایک خاتون کی اس کے شوہر نے صرف اولاد نہ ہونے کی وجہ سے جان لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بہاولنگر کے صدر سرکل کی حدود میں مختلف واقعات میں دو خواتین کا سفاکانہ قتل کر دیا گیا جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

صدر تھانے کے علاقے نادر شاہ میں بلال نامی شخص نے اپنی بوی ارشاد بی بی کو اولاد نہ ہونے کی پاداش میں بے دردی سے مار ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

- Advertisement -

ریسکیو حکام کے مطابق ملزم بلال اور مقتولہ ارشاد بی بی کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور شوہر اپنی بیوی کو اولاد نہ ہونے کے طعنے دیتا رہتا تھا۔

قتل کی دوسری واردات صدر کے علاقے تھانہ مدرسہ کی حدود بستی ڈھوڈیاں میں ہوئی جہاں بھائی کے ہاتھوں بہن موت کے منہ میں چلی گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ ملزم ساجد اور مقتول بہن سلمیٰ بی بی کے درمیان گھریلو جھگڑا چل رہا تھا جس پر ساجد نے اپنی بہن پر گولیاں برسا دیں اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں