پنجاب کے ضلع لیہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی 8 ماہ کی حاملہ بیوی کو قتل کر کے لاش دریا میں بہا دی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم خالد حسین نے تونسہ کی رہائشی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
13 دسمبر کو پنجاب کے شہر پاکپتن میں شوہر نے شک کے بنا پر حاملہ بیوی کو نہر میں پھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں وہ زندگی کی بازی ہار گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق دیور نے طلاق یافتہ حاملہ بھابھی کو قتل کر دیا
ملزم کی نشاندہی پر تھانہ فرید نگر کی حدود میں نہر سے لاش برآمد کر لی گئی تھی۔ ملزم اپنی بیوی پر شک کرتا تھا 8 دسمبر کو خاتون کے لاپتا ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جب مقتولہ کے شوہر کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے جرم کا اعتراف کیا۔
اس سے قبل پاکپتن کے محلہ شاہد نگر میں غیرت کے نام پر شوہر طیب نے چھری کی وار کر کے بیوی کرن کی گردن کاٹ دی تھی۔ مقتولہ کی پانچ سال قبل ملزم طیب سے شادی ہوئی تھی اور تین بچوں کی ماں تھی۔
پولیس نے ملزم طیب کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا۔ ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تھے جبکہ خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر خواتین کیخلاف ہونے والے جرائم پر سختی سے نمٹا جائے گا۔