جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

روڈ حادثے میں اہلیہ کی ہلاکت، دلبرداشتہ شوہر نے بھی خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

’ہم ساتھ رہیں گے اور ساتھ ہی مریں گے۔‘اس فلمی ڈائیلاگ کو ایک جوڑے نے حقیقت کا رنگ دے دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست یوپی کے ایک رہائشی نے اپنی شریک حیات کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کے بعد دلبرداشتہ ہو کر ایک روز بعد ہی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خود کشی کرنے والے شخص کی جانب سے ایک نوٹ بھی چھوڑا گیا ہے جس میں اُس نے اپنی اہلیہ کے لئے پیغام تحریر کیا کہ ’ہم ساتھ رہیں گے اور ساتھ ہی مریں گے۔‘

- Advertisement -

’انڈیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق یوپی کے رہائشی یوگیش کمار نے گزشتہ روز خودکشی کرلی، ان کی 28 سالہ بیوی مانی کارنیکا کماری ایک نرس تھی جس کی ایک روز قبل ہی سرسا تھانے کے علاقے میں ہائی وے پر ایک ٹریفک حادثے میں موت ہوگئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مانی کارنیکا کے شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کی مدد سے اس کی شناخت کی گئی اور اس کے شوہر رپورٹ کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے اطلاع ملنے پر یوگیش موقع پر پہنچا اور گھر واپس آنے سے قبل وہ اپنی بیوی کا سامان بھی اپنے ہمراہ لے آیا تھا۔

شادی کی تقریب میں دولہے کیساتھ افسوسناک حادثہ، کہرام مچ گیا

خاتون کے شوہر یوگیش کی جانب سے اس حادثے کے بعد اپنے آپ کو ایک کمرے میں بند کر لیا گیا تھا۔ اہلِ محلہ جب تعزیت کے لیے اس کے گھر پہنچے تو انہوں نے یوگیش کو گھر کے ایک کمرے لٹکا ہوا پایا۔اس کے بعد انہوں پولیس کو اطلاع دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں