بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

خرچہ مانگنے پر سفاک شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صادق آباد میں تیزاب گردی کاایک اور المناک واقعہ سفاک شوہر نے گھر کے خرچے کا تقاضہ کرنیوالی بیوی پر تیزاب پھینکا اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، متاثرہ خاتون کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک اور مظلوم خاتون سفاکی کی بھینٹ چڑھ گئی، زندگی اور موت کے دوراہے پر کھڑی صادق آباد کی رہائشی سائرہ کا قصور صرف یہ تھاکہ وہ گھر میں خرچہ نہ دینے والے شوہرسے خرچے کے پیسوں کا تقاضہ کرتی تھی۔

شوہرنے مشتعل ہوکر بیوی پر تیزاب پھینک دیا، جس کے باعث اسی فیصد جسم جھلس گیا، ڈاکٹرز نے پینتیس سالہ سائرہ کو طبی امداد کے بعد برن یونٹ منتقل کردیا۔


مزید پڑھیں : عدالت نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو سزا سنادی


سائرہ نے الزام لگایا کہ شوہر نے ساس، سسر اور دیورانی کیساتھ ملکر تیزاب پھینکا اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

سائرہ کے لاچار والد کا کہنا ہے کہ بیٹی زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے اور پولیس ملزمان کے بااثر ہونے کے باعث رپورٹ درج نہیں کررہی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں