جمعرات, جون 5, 2025
اشتہار

شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش پڑوس کے گھر میں پھینک دی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈسکہ : شوہر  نے بیوی کو قتل کرکے لاش پڑوس کے گھر میں پھینک دی، مقتولہ تین ماہ کی ایک بچی کی ماں تھی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ڈسکہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے چھوٹے بھائی کیساتھ ملکر تشدد کر کے بیوی کوقتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے قتل کے بعد لاش اپنے گھرسے نکال کرپڑوس کے گھر میں پھینک دی۔

بھمبرآزادکشمیرکی لاریب کی ایک سال قبل ہپوگڑھا کے سفیان سےشادی ہوئی تھی ، مقتولہ تین ماہ کی ایک بچی کی ماں تھی تاہم لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

یاد رہے گذشتہ ماہ پاکپتن کے گاؤں امرسنگھ میں دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے گاؤں امر سنگھ میں دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم خالد نے بھائی ساجد کے ساتھ ملکر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا، ڈی پی او کے نوٹس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں