بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

شوہر کا بیوی پر بدترین تشدد، ناک کاٹ دی

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر پاکپتن میں نشئی شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی کی ناک کاٹ کر اسے شدید زخمی کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شوہر نے نشے کیلیے بیوی سے رقم کا مطالبہ کیا اور انکار کر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ناک کاٹ دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا، واقعہ نواحی علاقہ پرانا تھانہ میں پیش آیا، پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: شہری نے شادی سے انکار پر خاتون کی ناک کاٹ دی

گزشتہ ماہ رحیم یار خان میں دلخراش واقعہ پیش آیا تھا جہاں 10 افراد نے ایک نوجوان کو اغوا کر کے اس کی ناک کاٹ دی تھی۔

لیاقت پور کے رہائشی وریام نے پانچ ماہ قبل جتوئی برادری کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔ بعد ازاں 10 افراد نے اسے اغوا کر کے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ناک کاٹ دی جس سے وہ لہو لہان ہوگیا تھا۔

متاثرہ نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

پنجاب میں اس طرح کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔ لاہور میں گارڈین جج اسد عمران راں کی عدالت میں روبینہ نامی خاتون کی جانب سے بچے کا خرچہ نہ دینے پر خاوند شوکت کے خلاف دعوے کی سماعت ہوئی تھی۔

احاطہ عدالت میں سالے نے بہنوئی سے بچہ کا خرچ دینے کا تقاضہ کیا جس پر دونوں میں تکرار اور ہاتھا پائی شروع ہوگئی تھی۔

اسی دوران طیش میں آکر شوکت نامی شخص نے اپنے سالے آصف پر چاقو کا وار کیا جس سے اس کی ناک کٹ گٸی اور آصف شدید لہو لہان ہو گیا تھا۔

عدالتی عملے نے فوری طور پر ملزم شوکت کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کیا جبکہ زخمی کو ابتداٸی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں