نئی دہلی: بھارت میں گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی اور دو سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے لیے سفاک شخص نے زہریلا سانپ چھوڑ دیا جس نے دونوں کو ڈس لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست ریاست اڈیشہ میں پیش آیا، جہاں 25 سالہ گنیش یاترا نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی اور دو سالہ بیٹی کے کمرے میں زہریلا سانپ چھوڑ دیا جس نے دونوں کو ڈس لیا۔
پانی نہ پلانے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، بھانجی کو فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس قسم کا سانپ اس علاقے میں نہیں پایا جاتا جس سے شک ہوا کہ یہ قتل نہ ہو، مزید تفتیش کے دوران تو مقتولہ کے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات کی خرابی کا انکشاف ہوا۔
پولیس نے شوہر گنیش کو حراست میں لے لیا جس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سانپ ایک سپیرے سے یہ کہہ کر منگوایا تھا کہ اسے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے استعمال کرے گا۔
پہلے ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ سانپ خود ہی کمرے میں داخل ہوگیا تھا لیکن بعد میں اقرار کرلیا کہ جب بیوی اور بیٹی سوگئی تو سانپ کو کمرے میں اس نے ہی چھوڑا تھا۔