اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

شوہر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بیوی نے آسمان سرپر اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں بیوی اپنے شوہر کو کسی غیرلڑکی کے ساتھ دیکھ کر آپے سے باہر ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری اپنی بیوی کو دھوکہ دے کر کسی اور لڑکی سے معاشقہ لڑا رہا تھا، بیوی نے دونوں کو ایک گاڑی میں سفر کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑ لیا۔

 یہ واقعہ بھارتی شہری ممبئی میں پیش آیا جہاں اس وقت ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جب ایک بیوی اپنے شوہر کی گاڑی کے سامنے آگئی اور مذکورہ لڑکی سمیت اسے بھی گاڑی سے اترنے کا کہا لیکن شوہر نے بات نہیں مانی۔

بیوی نے موقع پر ہی شوہر کو جوتے دکھائے اور گاڑی پر بھی مارے لیکن شوہر نے ایک نہ سنی۔

اس دوران ٹریفک اہلکار خاتون کو سمجھاتے رہے کہ ٹریفک متاثر ہورہی ہے آپ یہاں سے چلی جائیں، لیکن بیوی کا غصہ اس قدر تھا کہ اس نے بھی اہلکاروں کی بات ماننے سے انکار کردیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، بہت سے صارفین اس صورت کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں