ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

شوہر کے پانی ملا دودھ فروخت کرنے سے تنگ بیوی نے کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں شوہر کے پانی ملا دودھ فروخت کرنے پر تنگ آ کر بیوی نے انوکھا قدم اٹھا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگرہ میں ایک بیوی اپنے شوہر کو صرف اس لیے چھوڑ کر میکے چلی گئی کیونکہ وہ اس کے منع کرنے کے باوجود دودھ میں پانی ملا کر فروخت کرتا تھا۔

بیوی نے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی جس کے بعد معاملہ فیملی کونسلنگ سینٹر جا پہنچا جہاں دونوں کو کونسلنگ کیلیے طلب کیا گیا۔

- Advertisement -

فیملی کونسلنگ سینٹر میں خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ شوہر میرے منع کرنے کے باوجود پانی ملا دودھ فروخت کرتا تھا لیکن میں اس قسم کے پیسے نہیں چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ میاں کے ان پیسوں سے خریدی ہوئی کوئی بھی چیز استعمال نہیں کر سکتی، وہ یہ کام بند کریں میں سوکھی روٹی کھانے کیلیے بھی تیار ہیں۔

سینٹر میں خاتون کے شوہر کو سمجھانے کی کوشش کی گئی جبکہ اس سے قبل کئی بار پنچایت ہوئی تھی جس میں اس کا کہنا تھا کہ اگر دودھ میں پانی ملا کر فروخت نہ کروں تو کاروبار میں نقصان ہوتا ہے۔

دونوں کے درمیان کوئی اتفاق نہ ہونے کی صورت میں انہیں اگلے ہفتے پھر طلب کیا گیا ہے۔ جوڑے کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں