اشتہار

لاٹری کے ذریعے ہزار پونڈز جیتنے والے میاں بیوی اسے فراڈ سمجھتے رہے!

اشتہار

حیرت انگیز

لاٹری کے ذریعے ایک لاکھ 20 ہزار پونڈز جیتنے والا انگلینژ کا جوڑا اسے فراڈ سمجھتا رہا، کمپنی کی طرف سے چوتھی ای میل ملنے کے بعد میاں بیوی کو یقین آیا۔

ویسٹ مڈلینڈز سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے یہ سوچتے ہوئے ایک مہینہ گزارا کہ لاٹری ٹکٹ جیتنے کے حوالے سے متعلق پیغامات فراڈ ہیں۔ جس میں انھیں بتایا گیا تھا کہ انھیں ایک سال کے لیے 10,000 پائونڈز ماہانہ دیے جائیں گے۔

تاہم چار ہفتوں تک ان پیغامات کو نظر انداز کرنے کے بعد، جب وہ آخر کار لاٹری آپریٹر کیملوٹ تک پہنچے تو ان کی حیرانی کی انہتا نہ رہی۔ 42 سالہ جیمز بریگز اور ان کی 40 سالہ اہلیہ سیلی کے لیے وہاں ایک بڑا سرپرائز موجود تھا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے جیمز کا کہنا تھا کہ نیشنل لاٹری ایپ کے ذریعے میں نے ایک ماہ پہلے ٹکٹ خریدا، مجھے 3 اگست کو قرعہ اندازی کے بارے میں ایک ای میل موصول ہوئی لیکن میں نے اسے نظر انداز کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ چوتھی ای میل دیکھنے کے بعد ہی میں نے اسے پڑھا۔ میں نے سیلی سے کچھ نہیں کہا لیکن اگلے دن نیشنل لاٹری لائن کو فون کیا کہ آیا یہ تمام ای میلز سچ ہیں۔ میں نے جب سیلی کو اس سے آگاہ کیا تو اس کی خوشی دیدنی تھی۔

جوڑے نے اپنی جیت گئی لاٹری کی رقم کو کار کے قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بقیہ ایک لاکھ پونڈ سے زائد کی رقم کو چھٹیوں پر جانے، لیپ ٹاپ خریدنے، اور گھر کا نیا دروازہ بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں