تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘پھر بیٹی کو جنم دیا’ ظالم شوہر کا بیوی پر قاتلانہ حملہ

نئی دہلی : بھارتی شہری نے چوتھی بیٹی کی پیدائش کا قصور وار بیوی کو ٹھراتے ہوئے بیوی پر قاتلانہ حملہ کردیا، تاہم خوش قسمتی نے خاتون زندہ بچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیٹی کی پیدائش پر بیوی پر قاتلانہ حملے کا واقعہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع انگریز بازار میں پیش آیا جہاں پولیس نے ایک شخص کو اپنی بیوی کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے چوتھی بیٹی کو جنم دیا تھا، جس پر سسرال والے شدید ناراض تھے اور خاتون کے اسپتال سے گھر لوٹنے پر انتہائی غیر مناسب رویہ اختیار کیے ہوئے تھے۔

اس دوران شیخ عمران نامی شخص نے بیوی پر چوتھی بیٹی کو جنم دینے پر طنز پر کیا جس کے باعث میاں بیوی میں جھگڑا شروع ہوگیا اور بات جان سے مارنے تک پہنچ گئی۔

گھر سے شور کی آوازیں باہر آئیں تو پڑوسی بھی جمع ہوگئے خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا اور پولیس میں شکایت درج کرائی۔

پولیس نے پڑوسیوں کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے شیخ عمران کو حراست میں لیکر واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

Comments

- Advertisement -