ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

شوہر کا مبینہ تشدد : تین روز گزر گئے خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شوہر کے مبینہ تشدد سے ہلاک خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے انتظار میں تین روز سے جناح اسپتال میں پڑی ہے، اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیرالفلاح کے علاقے میں شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، سفاک شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کرکے بیوی کو قتل کردیا، خاتون شکیلہ دو بچوں کی ماں تھی۔

واقعے کوتین روز گزرنے کے باوجود اب تک لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا ہے، قانونی کارروائی کے لئے لاش جناح اسپتال میں3 روز سے موجود ہے۔

اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹرز کورونا وائرس کی وجہ سے پوسٹ مارٹم نہیں کر رہے، ان کا مزید کہنا ہے کہ ہماری بہن شکیلہ کو اس کے شوہر نے تشدد کرکے قتل کیا۔

اہلخانہ کا مزید کہنا ہے کہ مقتولہ شکیلہ کے جسم اور سر پرتشدد کے واضح نشانات ہیں، پولیس تشدد کرنے والے ملزم عدنان کا ساتھ دے رہی ہے۔

خاتون کے لواحقین نے بتایا کہ لاش کا کورونا ٹیسٹ کرانے کے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کورونا رپورٹ آنے تک پوسٹ مارٹم نہیں کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں